چوہدر ی عابد رضا امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے107اور چوہدری شبیر احمد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 115کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروکار لائیں گے

کوٹلہ ارب علی خاں : سالارِ قافلہ چوہدر ی عابد رضا امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے107اور چوہدری شبیر احمد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 115کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروکار لائیں گے ان خیالات کا اظہار قاضی نعمان ارشد بزرگوال نے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نامز د امیدوار سالارِ قافلہ چوہدری عابد رضا امیدوار ایم این اے اور چوہدری شبیر احمد امیدوار ایم پی اے کی کامیابی کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے انشا ء اللہ 11مئی کو مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی ۔سالارِ قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے سابقہ دور میں حلقہ میں بے شمار ریکارڈ تر قیاتی کام کروائے ہیں انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوکر حلقہ کی محرومیاں کا خاتمہ کریں گے۔