جس امیدوار کی عنقریب ہیٹریک مکمل ہونے والی ہے وہ سالارِ قافلہ چوہدری عابد رضا کا مقابلہ کیسے کر سکتا ہے

کوٹلہ ارب علی خاں : جس امیدوار کی عنقریب ہیٹریک مکمل ہونے والی ہے وہ سالارِ قافلہ چوہدری عابد رضا کا مقابلہ کیسے کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری عدیل مانڈا جرمنی نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے جس امیدوار کی آئندہ انتخابات میں ہیٹریک مکمل ہونے والی ہے وہ خاک سالارِ قافلہ چوہدر ی عابد رضا کا مقابلہ کرے گا اہلیان حلقہ این اے 107کی عوام سالارِ قافلہ کو ایم این دیکھنا چا ہتی ہے۔

انشا ء اللہ عوام 11مئی کو شیر کے نشان پر مہریں لگا کر مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری عابد رضا اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔