ابرٹ ڈانی جونیئرآئرن مین3 کی تشہیر کے لئے سیئول پہنچ گئے

Iron Man

Iron Man

کوریا (جیوڈیسک)ٹونی اسٹارک پھر دشمنوں سے نمٹنے کو تیار ہیں، رابرٹ ڈانی جونیئر آئرن مین تھری کی تشہیر کے لئے جنوبی کوریا پہنچ گئے۔

ہالی وڈ سپر سٹار رابرٹ ڈاونی اپنی نئی فلم آئرن مین تھری کی پروموشن کے لئے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچے ہیں جہاں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت رابرٹ ڈانی کی بطور ٹونی اسٹارک عرف آئرن مین کی یہ نئی فلم 26 اپریل کو برطانیہ اور 3 مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ۔فلم میں ولن کا کردار ہالی ووڈ ایکٹر بین کنگسل ادا کریں گے جنھیں فلم کامک بک میں ولن آف آل ٹائم کے ٹائٹل سے نوازا گیا تھا۔