سنجے دت نے جیل جانے سے قبل مندر میں پوجا کی

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

بھارت (جیوڈیسک)سنجے دت نے جیل جانے سے قبل بھائی کے ساتھ مندر میں جا کر پوجا کی اور مشکلات سے نکلنے کے لیئے دعائیں مانگیں۔

بھارت کی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ کھل نائیک سنجے دت کو 4 ہفتوں میں گرفتاری پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ سنجے دت نے جیل جانے سے قبل بھارت کے قدیم دیوی پیتھ کے مندر میں اپنے بھائی کے ہمراہ مذہبی رسومات کی ادا ئیگی کے بعد پرارتھنا کی کہ وہ جلد درپیش مشکلات سے نجات حاصل کر لیں۔

سنجے دت کو انیس سو تیرانوے میں ممبئی بم دھماکوں کے حوالے سے سزا سنائی گئی تھی۔ ان کے پاس سے غیر قانونی پستول برآمد ہوا تھا۔ مقدمہ کا فیصلہ بیس سال بعد ہوا ہے۔