فیصل آباد : حدیقہ کیانی نیا پنینام سے قائم بوتیک کا افتتاح کیا

Hadiqa Kiyani

Hadiqa Kiyani

فیصل آباد(جیوڈیسک)ملک کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے فیصل آباد میں اپنے نام سے قائم کی گئی بوتیک کا افتتاح کیا۔

افتاحی تقریب میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد اسلم ، آل پاکستان بیڈ شیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران محمود ، ماڈل و اداکارہ جگن کاظم سمیت صنعت کاروں اور ان کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ذرائع میں حدیقہ کیانی کا کہنا تھا فیصل آباد نے ٹیکسٹائل کے بعد فیشن ڈیزائننگ کے شعبے میں بھی خود کو منوا لیا ہے ۔ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے حدیقہ کیانی کا کہنا تھا عوام ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو کامیابی کے بعد ان کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔