ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس گجرات مسائلستان بن گیا۔ سائلین کے ساتھ ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس گجرات کے ملازمین کا رویہ غیر اخلاقی اور غیر مہذب

Gujrat

Gujrat

گلیانہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس گجرات مسائلستان بن گیا۔ سائلین کے ساتھ ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس گجرات کے ملازمین کا رویہ غیر اخلاقی اور غیر مہذب بن چکا ہے۔ دور دراز سے آنے والے سائلین اکاؤنٹ آفس گجرات کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔ تنخواہوں کے بقایاجات پینشن کیس جی پی فنڈ کیس ٹھیکیداروں کے بل 2016 2017, اور 2018 میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کے بقایا جات بلوں کی ادائیگی اور کنٹی جینسی بلو ں کی ادائیگی کے عوض رقم کا پانچ فیصد وصول کیا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر گجرات کے حکم پر سائلین کو اکاؤنٹ آفس سے دھکے دے کر باہر نکال دیا جاتا ہے۔ جو کہ دور دراز کے علاقوں سے اپنے کام کروانے کے سلسلے میں سفر کر کے دفتر میں آتے ہیں ۔اس سے قبل بھی ضلع گجرات کی اساتذ ہ تنظیموں نے اکاؤنٹ آفس گجرات کے عملہ کے خلاف پرزور احتجاج کیا تھا۔ سائلین نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب لاہور ڈی سی گجرات وزیر اعلی پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کی کرپشن کو بند کروایا جائے اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس گجرات کو سائلین کے لیے کھلوایا جائے تا کہ سائلین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے او ر ا ن کے مسا ئل حل ہو سکیں۔