تبدیلی صرف مہنگائی، بے روز گاری اور معشیت کی تباہی میں نظر آ رہی ہے۔ رانا مبشر اقبال

 Rana Mubashir Iqbal

Rana Mubashir Iqbal

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خاں سے وابستہ عوام کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں لوگ غربت ،مہنگائی اور مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے عوام حکومت کی ترجیح نہیں یہی وجہ ہے کہ حکومتی پالیسیوں نے عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کر رکھا ہے نئے پاکستان کے دعویدادروں نے عوام کو ملکی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کاتحفہ دیاہے تبدیلی صرف مہنگائی ،بے روز گاری اور معشیت کی تباہی میں نظر آرہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم این اے رانا مبشر اقبال نے خیابان امین میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

مزید کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام سڑکوں پر آگئے تو حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا اس حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں پی ٹی آئی حکومت خود اپنی دشمن ہے کہ تحریک انصاف کا پہلا بجٹ عوام کا قاتل بجٹ ہے حکومت کی دس ماہ کی ناقص پالیسیوں کی و جہ سے عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوج تلے ڈب چکی تھی رہی سہی کثر اس بجٹ نے پو ری کر دی تحریک انصاف کا یہ بجٹ اگر منظور ہو گیا تو پاکستانی غریب عوام آدھی تو زیادہ ختم ہو جائے گی تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر اس بجٹ کو منظور ہو نے سے روکنے کے اقدامات کریں گی۔ مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں ،آمریت سے بدتر قوم پر حکمران مسلط ہیں جو جھوٹے الزامات لگا کر مخالفین کو گرفتار کروا رہے ہیں۔

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہاہے انہوں نے کہاسیاسی مخالف قوتوں موجودہ حکمرانوںکے ساتھ مل کراپوزیشن جماعتوں سے سیاسی انتقام لے رہی ہے ۔عمران خان کی سوچ تھی کہ مجھے اقتدار ملنے کے بعد (ن) لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی گرفتاریوں کے باوجود (ن) لیگی رہنمائوں نے حکومت کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے بلکہ حکومت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو گئے ہیں۔(ن) لیگ کے قائدین سمیت دیگر رہنمائوں کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کر کے جیلوں میں بند کر نا حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران خان اور سیاسی مخالف قوتوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے ،عمران خان کی دس ماہ کی کارکردگی زیرو پوائنٹ پر ہے ۔آئی،ایم،ایف کے معاہدے کے بعد مہنگائی دو سو فیصد بڑھ چکی ہے جو عوام کی برداشت سے باہر ہو گی ،حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی قوم تنگ آچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شعبہ نشرواشاعت۔ آآآآآآ
سجادعلی شاکر:این اے 129لاہور
03226390480