احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ریفرنسز کی سماعت

Asif Zardari

Asif Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) احتساب عدالت کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ریفرنسز پرسماعت میں نوٹسز کے باوجود آصف زرداری اور نیب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ چیرمین نیب نے نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کانوٹس لے لیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ریفرنسز پر سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ نوٹسز کے باوجود آصف زرداری اور نیب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کے خلاف مبینہ کرپشن کے 5 ریفرنسز دوبارہ کھول دیے تھے۔

عدالت نے ایس جی ایس کوٹیکنا، ارسس ٹریکٹر اور پولو گراونڈ سمیت دیگر ریفرنسز دوبارہ کھولے۔ عدالت نے نیب کے جواب کا انتظار کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔ چیرمین نیب نے نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کانوٹس لے لیا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نیب پراسیکیوٹر کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش ہو کر عدالتی احکامات کی پیروی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔