کراچی : فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، لیاری سے پانچ ٹارگٹ کلر گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے، پولیس نے لیاری سے پانچ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

شہر قائد میں سکھن تھانے کی حدود میں ذاتی دشمنی میں باون سالہ موسی کو اس کے قریبی رشتہ دار نے تشدد کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم حیدری کے پرنسپل تھے، ادھر گارڈن کے علاقے میں دھوبی گھاٹ کے قریب لیاری ایکسپریس وے سے ایک لاش ملی ہے۔

مقتول کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔دوسری جانب لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ سے پولیس نے گینگ وار کے پانچ ٹارگٹ کلرز اور اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔ ملزموں میں گینگ وار کے سجاد کھتری گروپ کے مختار، جہانگیر اور رجب جبکہ ملا نثار گروپ کے سرور اور اکبر شامل ہیں۔