ایڈوکیٹ کوثر کا قتل ، وکلا کا سندھ اسمبلی کے باہر شدید احتجاج

Lawyers Protest

Lawyers Protest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر وکلا کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج جاری ہے، کراچی بار کے وکلا کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کررہے ہیں، مشتعل وکلا کا مطالبہ ہے کہ مقتول ایڈووکیٹ کوثر ثقلین کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، وکلا کی جانب سے سندھ اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اِس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے ، ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ وکلا اسمبلی کا تقدس پامال نہ کریں بلکہ ایک نمائندہ وفد تشکیل دیں جسے اسمبلی کے اندر بات چیت کیلئے لے جایا جائے گا۔ گزشتہ روز ماڑی پور روڈ پر فائرنگ سے ایڈووکیٹ کوثر ثقلین اور انکے 2 بیٹے جاں بحق ہو گئے تھے۔