پشاور:طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

load Shedding

load Shedding

پشاور(جیوڈیسک) پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے علاقہ رشیدآباد، گل آباد، حاجی کیمپ، ورسک روڈ، چارسدہ روڈ اور مضافاتی علاقے لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثرہو رہے ہیں۔

جہاں 18سے 20گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ پیسکو ترجمان شوکت افضل کے مطابق صوبہ کو14سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے شہر کے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔