افغان دارالحکومت میں دو خودکش دھماکے، 40 افراد جاں بحق

Kabul Suicide Blast

Kabul Suicide Blast

کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل دو خودکش دھماکوں سے گونج اٹھا، جاں بحق افراد کی تعداد چالیس ہوگئی، تین صحافی بھی شامل ہیں۔ افغان وزارت صحت کے مطابق کابل میں نیوز ایجنسی اور ثقافتی مرکز کے قریب دو خودکش دھماکے ہوئے جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ نیوز ایجنسی کے قریب دھماکے میں تین صحافی بھی مارے گئے۔ حکام کے مطابق تیس زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، سیکورٹی ادارے نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، کابل میں سال دو ہزار سترہ کے دوران جاں بحق صحافیوں کی تعداد سترہ ہوچکی ہے۔