افغانستان، بم دھماکے میں ضلعی گورنر محافظ سمیت ہلاک

Afghanistan Blast

Afghanistan Blast

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں مقناطیسی کاربم دھماکے میں صوبہ ننگرہارکے ضلع نزیان کے گورنر نور آغا کامران ایک باڈی گارڈسمیت ہلاک ہوگئے۔

ہفتے کو صبح 9 بجے جلال آبادمیں صوبہ ننگرہارکے ضلع نزیان کے گورنرکار میں جا رہے تھے کہ گاڑی سے منسلک بم پھٹ گیا۔

حادثے میں 5 راہگیر زخمی بھی ہوئے۔ ادھر یورپی یونین نے اگلے ماہ صدارتی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے مبصرین افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

یورپی یونین فارن پالیسی کی سربراہ کیتھر ین ایشٹن نے کہاہے کہ افغانستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری اندازمیں اقتدارکی پرامن منتقلی ہو گی۔

موجودہ صدر حامد کرزئی ملکی قوانین کے تحت تیسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔