افغانستان : اتحادی فوج کی کمان امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ نے سنبھال لی

General joseph Dunford

General joseph Dunford

کابل (جیوڈیسک)افغانستان میں اتحادی فوج کی کمان امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ نے سنبھال لی ہے۔جنرل جوزف ڈنفورڈ سبکدوش ہونے والے جنرل جان ایلن کی جگہ افغانستان میں اتحادی فوج کی قیادت کریں گے۔

میرین فورس سے تعلق رکھنے والے جنرل ڈنفورڈ افغانستان میں گیارہ سال سے جاری جنگ میں آخری امریکی کمانڈر ہوں گے،انہیں اتحادی فوج کے افغانستان سے انخلا اور مقامی فوج کو تربیت دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔سبکدوش ہونے والے جنرل جان ایلن کو یورپ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔