نائجیریا: مسلح افراد کے حملے میں 3 چینی ڈاکٹر ہلاک

Nigeria

Nigeria

کانو(جیوڈیسک)نائجیریا میں مسلح افراد نے حملہ کر کے 3 چینی ڈاکٹروں کو ہلاک کر دیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے شورش زدہ شمال مشرقی علاقے پوتسکم میں رہائش پذیر تین چینی ڈاکٹروں کے اپارٹمنٹ پر حملہ کیا اور ان کے گلے کاٹ دئیے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ چینی باشندے ریاستی وزارت صحت کے ملازم تھے اور ایک سال سے اس شورش زدہ علاقے میں مقیم تھے۔