افغانستان میں عدالت اور سرکاری عمارت پر حملہ، 6 افراد ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل(جیوڈیسک) افغانستان میں عدالت اور سرکاری عمارات پر طالبان کا حملہ،6 افراد ہلاک 70 زخمی ہوگئے، افغانستان کے مغربی علاقے فراہ میں دو ملٹری گاڑیوں میں 5 حملہ آوروں نے صبح 8 بجے کے قریب حملہ کیا، حکام کے مطابق صوبائی عدالت کی عمارت کے سامنے کار بم حملے میں دو حملہ آور مارے گئے۔

دوحملہ آور سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ، جبکہ کئی گھنٹوں سے ایک حملہ اور کی تلاش کی جارہی ہے،70 زخمیوں میں 11 پولیس اہلکار، 2 فوجی بھی شامل ہیں ، اطلاعات کے مطابق کچھ حملہ آور عدالت کی عمارت سے متصل کابل بینک میں بھی داخل ہوئے۔