افغانستان : بس اور ٹرک میں تصادم ، 30 ہلاک ،11 زخمی

Afghanistan

Afghanistan

کابل(جیوڈیسک)افغان صوبہ ہلمند میں بس اور ٹرک میں تصادم سے تیس افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔حادثہ صوبہ ہلمند کے نواح میں پیش آیا۔حکام کے مطابق طالبان نے سڑک پر ایک ٹرک کو اچانک بم سے اڑا دیاجس سے اس میں آگ لگ گئی۔

اسی دوران ایک تیز رفتار بس بے قابو ہوکر جلتے ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے بس میں بھی آگ لگ گئی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ لوگوں کو بروقت بس سے باہر نکالانہ جا سکا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔