افغانستان : مسجد کے باہر دھماکہ‘ جھڑپ‘ حادثہ 4 اہلکاروں سمیت 31 افراد ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبہ بغلان میں ایک مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد ہونے والے دھماکے میں 10 افراد جاں بحق‘ 12 زخمی ہو گئے جبکہ طالبان سے جھڑپوں میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، افغانستان کے صوبہ بغلان کے صوبائی پولیس چیف کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ مسجد کے باہر ہوا تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ اس کے پیچھے کون ملوث ہے۔

صوبہ بغلان افغانستان کے مشرق میں واقع ہے یہاں پر مشرقی اور جنوبی علاقوں کی نسبت پرتشدد واقعات کم ہوتے ہیں۔

صوبہ لوغر کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان سے جھڑپ کے دوران چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ افغان صوبہ وردگ میں بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔