افغانستان : نیٹو فضائی حملے میں دو بچے اور نو مشتبہ شدت پسند ہلاک

NATO

NATO

افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان میں نیٹو فضائی حملے میں دو بچے اور نو مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

افغانستان صوبہ غزنی کے جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا۔ شدت پسندوں نے افغان پولیس پرحملہ کر دیا جس پر افغان پولیس نے نیٹو کو مدد کے لئے طلب کیا۔ نیٹو فورسز نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے شدت پسندوں پر گولہ باری کی۔

واقعے میں نو شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ دو بچے بھی جاں بحق اور آٹھ شہری زخمی ہو گئے۔ شہریوں کی ہلاکت پر صدر حامد کرزئی نے گزشتہ ماہ مقامی فورسز کی جانب سے نیٹو کی فضائی مدد طلب کرنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔