افغانستان سے نیٹو افواج کے کنٹینرز کی واپسی کا سلسلہ شروع

Afghanistan Containers

Afghanistan Containers

کابل(جیوڈیسک) افغانستان سے نیٹو افواج کے کنٹینرزکی واپسی کاسلسلہ شروع ہوگیا،48گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ قندھار سے کوئٹہ پہنچ گیا۔ نیٹو افواج کے استعمال شدہ ٹینک ،اسلحہ اور دیگر سامان پر مشتمل کنٹینرز کا قافلہ رات قندھار سے چمن پہنچا۔

جہاں سے یہ قافلہ صبح کوئٹہ کیلئے روانہ ہوا اور شام کو کوئٹہ کے علاقے بلیلی پہنچا جہاں سے کسٹم کلیئرنس کے بعد نیٹو افواج کے سامان کا یہ قافلہ کراچی کیلئے روانہ ہوجائے گا۔ اس قافلے کی حفاظت کیلئے چمن سے کوئٹہ تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔