افغانستان میں شدید بارشیں، سیلابی صورتحال، 100 افراد ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 100 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ درجنوں افراد لاپتہ اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔

افغانستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں 3 دن سے جاری بارشوں کے نتیجے میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ جوزجان صوبے میں 55 افراد، فریاب صوبے میں 33 ، بادغیس اور سرائے پل صوبوں میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

فریاب میں 80 افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق چاروں صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔