افغانستان میں مفاہمت کیلئے مزید سات طالبان قیدی رہا کر دیئے، دفتر خارجہ

Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے مزید سات افغان طالبان قیدی رہا کر دیئے، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان قیدی افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لیے رہا کیے گئے۔

دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مزید سات افغان طالبان قیدی رہا کر دیئے ہیں، رہا کئے جانے والوں میں منصور داد اللہ، سید ولی، عبدالمنان، کریم آغا، شیرافگن، گل محمد اور گل زئی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان قیدی افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لیے رہا کیے گئے۔