ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

Hot Weather

Hot Weather

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان نہیں اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ اور پشاور ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں تیرہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔