افغانستان، سڑک کنارے بم پھٹنے سے 9 بس مسافر ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک)افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس میں سوار نو مسافر ہلاک ہو گئے۔صوبہ وردک میں مسافر بس اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھی کہ سڑک کنارے نصب بم بس کے عین نیچے پھٹ گیا،واقعے میں نو افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امدا کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔دھماکے کی ذمہ داری تا حال کسی طالبان تنظیم نے قبول نہیں کی۔