کراچی میں ابررحمت زحمت بن گیا،ٹریفک کی روانی متاثر

Traffic Rain

Traffic Rain

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں ابر رحمت انتظامیہ کی وجہ سے زحمت بن گئی۔صبح کو ہونے والی بارش سے اہم سڑکیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں اور شہر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہو اہے۔کراچی میں صبح کو ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث شہر کی کئی اہم سڑکیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں۔

سندھ سیکریٹریٹ کے احاطے میں پانی جمع ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ پیدل چلنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارش کا یہ سلسلہ 12 سے 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔