اوچ شریف پاور پلانٹ کو گیس فراہم کرنیوالی پائپ لائن تباہ

Gas Pipe Line

Gas Pipe Line

نصیر آباد(جیوڈٰیسک)نصیر آباد میں اوچ پاور پلانٹ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی جس سے پانچ سو پچیس میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ربی کے علاقے میں اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو شرپسندوں نے دھماکے سے اڑا دیا۔

گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے اوچ پاور پلانٹ سے پانچ سو پچیس میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہے۔حبیب اللہ کوسٹل پاور ہاس اور شیخ ماندہ پاور ہاس سے بھی ایک سو پچاس میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے جس سے لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی۔