افغانستان : سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 شہری ہلاک

Afghanistan Blast

Afghanistan Blast

ہرات (جیوڈیسک) مغربی افغانستان کے صوبے ہرات میں سڑک کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے بتایا کہ ضلع گذرہ میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہے خاندان سے تھا۔

فی الحال کسی نے بھی اس تازہ ترین حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم فرہاد نے اس کا الزام طالبان عسکریت پسندوں پر عائد کیا ہے۔

دریں اثنا مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع بہسود میں افغان فوج کی ایک کارروائی میں داعش کے تین مشتبہ ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔