افغانستان: طالبان کے خلاف فضائی آپریشن میں 12 شہری ہلاک

Afghanistan Taliban Air Operations

Afghanistan Taliban Air Operations

پکتیا (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبہ پکتیا کی تحصیل زرمیت میں کولیشن فورسز کے طالبان کے خلاف فضائی آپریشن میں 12 شہریوں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے۔

پکتیا کے نائب گورنر عبدالولی نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زرمیت میں طالبان کے خلاف برّی تعاون کے ساتھ کئے گئے فضائی آپریشن میں شہری ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

عبدالولی نے کہا ہے کہ طالبان کا شہریوں کے گھروں میں چھُپنا شہریوں کی ہلاکتوں کا سبب بنا ہے ۔ انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

تاہم علاقے کے رہائشیوں میں سے عید گُل نے کہا ہے کہ فضائی آپریشن میں 12 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔