افغان جنگ میں مشرف کا ساتھ دینا غلطی تھی ، شاہد عزیز

Shahid Aziz

Shahid Aziz

اسلام آباد(جیوڈیسک) پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز نے کہا ہے کہ افغان جنگ میں سابق صدر پرویز مشرف کا ساتھ دینا غلطی تھی۔ اس عمل پر نادم ہوں۔ پاکستا ن آج جن مسائل کی لپیٹ میں ہے اس کی بڑی وجہ افغان جنگ میں پاکستا ن کی شرکت تھی۔

اسلام آباد میں اپنی کتاب یہ خاموشی کہاں تک کی تقریب رونمائی کے موقع پران کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان اس کتاب سے خاموش انقلاب کی جانب رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔ جو غلطیاں اور کوتاہیاں ماضی میں ان سے سرزد ہوئیں، نوجوا ن نسل کو ان سے اجتناب کرتے ہوئے جنگی بنیادوں پر پاکستان کے عوام کے دکھوں کا مدوا کرنا ہے۔

جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز نے کہا کہ فوج میں رہتے ہوئے اگر وہ یہ باتیں کرتے تو بہت سارے معاملات ان سے مخفی رہتے۔ اہم عہدوں پر رہنے کے بعد اب معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کن مسائل سے دوچار ہے۔ تقریب رونمائی میں پاک فوج کے متعدد سابق جرنیلوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔