بھارت پاکستان سے جنگ کی تیاری کررہا ہے، حافظ سعید

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

کراچی (جیوڈیسک) امیر جماعت الدعوہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے دعوی کیا ہے کہ بھارت پاکستان سے جنگ کی تیاری کررہا ہے، ملک کو بچانا ہے تو تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو صبر کے ساتھ آئندہ آنے والے دوسال گزارنے ہوں گے۔

کراچی میں دفاع اسلام کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلط کی جانے والی جنگ دراصل پاکستان اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف تھی جس میں امریکہ شکست سے دووچار جبکہ بھارت اپنے مذہوم مقاصد میں ناکام ہوا ہے جس کا انتقام پاکستان کے دماغ کراچی میں علما و شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے لیا جارہا ہے۔

کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان پیپلزپارٹی،تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ،جمعیت علمائے اسلام سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔