عمر کوٹ : سوئی سے پنجاب آنے والی 30 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ

Umerkot

Umerkot

عمرکوٹ(جیوڈیسک)عمر کوٹ کے قریب سوئی سے پنجاب آنے والی 30 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تخریب کاروں نے تباہ کردی، جس کے بعد پنجاب کے کئی علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے مطابق گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد بہت سے شہروں کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔ان شہروں میں لاہور،ساہیوال،شیخوپورہ،ملتان ،گوجرانوالہ اور گجرات شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ لاہور زون1 کی انڈسٹری،اور 3 پاور ہاوسز کو بھی گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے۔