مونترو معاہدہ اور کنال استنبول دو الگ موضوعات ہیں: ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کنال استنبول منصوبے کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم اپنی بقا اور حاکمیت کی مکمل تاسیس کرتے ہوئے ایک شاہکار دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

ایوان صدر میں انہوں نے ایک تقریب کے دوران نوجوانوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

صدر نے کہا کہ کنال استنبول کا مونترو معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے،یہ کنال 42تا 43 کلومیٹر طویل ہوگی جو کہ بحیرہ مارمرہ کو بحیرہ اسود سے ملائے گی،یہاں سے بحری آمدورفت ہماری اجازت کی طابع ہوگی لہذا اسے مونترو معاہدے سے منسلک کرنا غلط ہے۔مونترو آبنائے استنبول سے متعلق ایک معاہدہ ہے لہذا ہم کنال استنبول کے ذریعے اپنی بقا اور حاکمیت کی تاسسیس کرتےہوئے ایک شاہکار دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کنال استنبول سے ترکی میں خوشحالی بڑھے گی،استنبول کی قدرو قیمت میں مزید چار چاند لگیں گےاور بحری آمدورفت کے حوالے سے آبنائے استنبول کا بوجھ کم ہوگا۔