احمد مختاراورحافظ سلمان بٹ سمیت 81 امیدوار ضمانتیں ضبط کرا بیٹھے

ECP

ECP

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد انتخابات2013 میں ضمانتیں ضبط کرا بیٹھنے والے امیدواروں کی فہرست جیونیوز کو مل گئی ،الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلیے 23 ہزار 79 امیدوار انتخابی اکھاڑوں میں اترے، 81فیصد ضمانتیں ضبط کرا کر گھروں کو سدھارگئے ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان کے عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کے تحت ،کوئی امیدوار، ڈالے گئے۔

مجموعی ووٹوں کا ساڑھے بارہ فیصدووٹ حاصل نہ کر سکے تواسکی ضمانت ضبطہوجاتی ہے،حالیہ الیکشن کے ریکارڈ کے مطابق 148رجسٹرڈسیاسی جماعتوں میں سے 142 جماعتوں کے 18 ہزار 693 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں جو مجموعی امیدواروں کا 81 فیصد ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 105گجرات سے سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہی کے ہاتھوں ان کی اتحادی پیپلزپارٹی کے اہم رہنما چودھری احمد مختار ضمانت ضبط کرا بیٹھے،این اے 120لاہورسے نواز شریف کے مدمقابل جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ اور بیگم کلثوم نواز کی کزن اور جھارا پہلوان کی اہلیہ سائرہ گوگا بھی ضمانت ضبطی سے دوچار ہوئیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 161 سے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے ہاتھوں پیپلز پارٹی کے شوکت علی ڈوگر،اور این اے 119 سے حمزہ شہباز شریف کی مدمقابل عائشہ احد اور پیپلز پارٹی کے ملک سہیل بھی اپنی ضمانتیں ضبط کراچکے ہیں۔