پشاور پولیس نے دہشت گرد قرار دے کر طالب علم کی جان لے لی

Peshawar Plice

Peshawar Plice

پشاور(جیوڈیسک) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مارے گئے 2 مبینہ دہشت گرد وں میں سے ایک پشاور کا طالب علم نکلا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پشاور بھی اسے پولیس کی غلطی قرار دے رہے ہیں۔ پشاور کا قمر گل جو ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا پرنسپل ہے ۔ قمر گل کے جوانسال بیٹے محمد شہریار کو پولیس نے بڈھ بیر میں دہشت گرد قرار دے کر جان سے مار دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے قبضے سے 2 دستی بم، کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد ہوئے تھے۔ مقتول کے والد قمر گل کے مطابق اس کا بیٹا اسیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا جو امتحانی رول نمبر لینے گھر سے نکلا تھا۔

لیکن پولیس کی دہشت گردی کا نشانہ بن گیا۔ لواحقین نے مقتول طالب علم کی لاش گورنر ہاوس کے سامنے رکھ کر روڈ بلاک کئے رکھا۔ اس موقع پر پولیس کے اعلی افسران ہنستے اور مقتول کے لواحقین دھاڑے مار کر روتے رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پشاور نے مظاہرین کو واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی یقین دہانی کرائی۔