احمد پورشرقیہ : ویگن اور بس میں ٹکر، 3 مسافر جاں بحق، 6 زخمی

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں مسافر ویگن اور بس آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 3 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے حافظ ھٹی کے قریب مسافر ویگن اور بس آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ویگن میں سوار افراد سہون شریف میں لال شہباز قلند کے عرس میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔