پاکستان کے ساتھ دوبارہ بات چیت کیلئے پرامید ہیں : بھارتی وزیر خارجہ

Indian Foreign Minister

Indian Foreign Minister

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے امریکا نے یقین دلایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں بھارتی مفادات کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچے گی۔ پاکستان کیساتھ بات چیت کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی امید کرتے ہیں۔سری نگر مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں کانگریس پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا طالبان سے مذکرات میں بھارتی مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

امریکا نے بھی اس سلسلے میں یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا وزیراعظم نواز شریف نے مثبت اشارے دیئے ہیں لیکن ہمارے کچھ مطالبات ہیں جن کے بغیر مذاکراتی سلسلہ آگے نہیں بڑھے گا۔ کشمیر کے بارے میں انہوں نے کہا یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے کسی کو اس میں دخل اندازی کی اجازت نہیں۔