احسن اقبال کی تقریرکے دوران ’’گونوازگو‘‘ کا نعرہ لگانے پر طالبعلم کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی تقریر کے دوران ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگانے والے ایک طالب علم کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ممتازاسکالر ڈاکٹر عزیزالرحمن بوگیو کی کتابThe true face of islam کی تقریب رونمائی کے دوران اس وقت دلچسپ صورت پیداہوگی جب وفاقی وزیر احسن اقبال تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تو ایک طالبعلم نے ’’گونوازگو‘‘کانعرہ لگا دیا۔ اس دوران پریسٹن یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر اے ڈبلیو بلوچ نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر کہا کہ طالبعلم کو ہال سے باہر نکال دو۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ کیا یہ سیاسی تربیت ہے کہ ادبی تقریب میں اس قسم کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

نوجوان ان دھرنوں سے کیا سبق سیکھ رہے ہیں؟ انھوں نے کہا کہ میں نے یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کہا کہ اس نوجوان کو سمجھائیں، نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نعرے باری کرنے والے طالبعلم کو یونیورسٹی سے خارج کر دیا گیا۔