ائیر پورٹ کی حدود میں داخلے کیلئے قومی شناختی کارڈ ضروری، شہریوں سے تعاون کی اپیل

Lahore Airport Security

Lahore Airport Security

لاہور (جیوڈیسک) کوئٹہ میں دہشت گردوں کی طرف سے دو ائیر بیسز پر حملوں کے بعد لاہور ائیرپورٹ کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر ہر ممکن حد تک حفاظتی انتظامات موجود ہیں۔ جن کو کوئٹہ میں ہونے والے واقعہ کے بعد مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

جبکہ ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے والوں کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اِس حوالے سے شہریوں سے بھی انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔