دہشتگردوں کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، ایڈیشنل آئی جی کراچی

Ghulam Qadar

Ghulam Qadar

کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھيبو کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی قومیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم ملزمان نے منظم طریقے سے کارروائی کی۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ واقعے ميں مجموعی طور پر ايك پوليس اہلكار اور ايئرپورٹ سيكيورٹی فورس كے اہلكاروں سميت 13 افراد شہيد ہوچكے ہيں جبکہ 4 دہشت گرد ہلاك اور ايك خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ایڈیشنل آئی کراچی نے مزید بتایا کہ خود کش حملہ آور خود کو مردہ حالت ميں ظاہر كرتے ہوئے بے سدھ ہوگيا جيسے ہي پوليس اہلكار اس كے قريب پہنچے تو اس نے اپنے آپ كو دھماكے سے اڑاليا جس كے نتيجے ميں ايك سپاہی شہيد اور كچھ زخمی ہوگئے تاہم ہلاك دہشت گردوں كی قوميت كے بارے ميں فوری طور پر كچھ كہنا قبل از وقت ہوگا۔