اکرم شیخ پر اسیکیوٹر نہیں پرسیکیوٹر ہیں، احمد رضا قصوری

Ahmed Raza Kasuri

Ahmed Raza Kasuri

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ اکرم شیخ پراسیکیوٹر نہیں پرسیکیوٹر ہیں، عدالت میں ان کے رویئے سے لگ رہا تھا کہ اکرم شیخ کی صورت میں بھارت کا کوئی پراسیکیوٹر بول رہا ہے، لگ رہا تھا بھارتی پراسیکیوٹر پاکستان کے سپہ سالار کیخلاف بات کررہا ہے۔

خصوصی عدالت میں غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ اکرم شیخ کی شروع سے کوشش ہے کہ فوج پر الزامات لگائے جائیں۔ یہ مقدمہ مشرف کیخلاف نہیں بلکہ افواج پاکستان کیخلاف لڑا جارہا ہے۔