کراچی : ایل ڈی اے کے دفتر میں نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ، سامان نذر آتش

 LDA Office

LDA Office

کراچی (جیوڈیسک) سوک سینٹرکے قریب ایل ڈی اے کے دفتر میں نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کر کے سامان کو نذر آتش کر دیا، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے عملے کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

کراچی میں سوک سینٹر کے قریب لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے دفتر میں نامعلوم افراد کارروائی کر کے فرار ہو گئے۔