سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ

Cement

Cement

کراچی (جیوڈیسک) سیمنٹ کی غیر ملکی و مقامی فروخت میں اضافہ ہوا ہے، صرف دسمبر کے دوران 5فیصد سے زائد سیمنٹ فروخت کیا گیا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ دسمبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔

دسمبر میں 29 لاکھ 50 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اس مدت کے دوران 28 لاکھ 20ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا تھا۔

دسمبر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سیمنٹ سیکٹر کی بہتر کارکردگی کے باعث گزشتہ ماہ حصص بازار میں سیمنٹ سیکٹر نے اہم کردار ادا کیا۔

ماہرین نے آئندہ کاروباری ششماہی میں سیمنٹ کی فروخت اور قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے