سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 8 جنوری کو ہی کھلیں گے

School

School

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 8 جنوری کو ہی کھلیں گے۔ سندھ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 8 جنوری کو ہی کھلیں گے۔

سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 8 جنوی کو ہی کھلیں گے۔ جبکہ آج سے کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ادھر چئیرمین آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن خالدشاہ کا بھی کہنا ہے کہ سندھ کے نجی اسکول 8 جنوری کو ہی کھلیں گے۔