سکندر کی اہلیہ کنول سے جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ذریعے تفتیش

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس اور ایف آئی اے کی مشترکا ٹیم نے اسلام آباد واقعہ کی ملزمہ کنول سے جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ذریعے تفتیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزمہ کنول سے اڈیالہ جیل راول پنڈی میں ملاقات کی۔

اور جھوٹ پکڑنے والی مشین لگا کر اس سے مختلف سوالات کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکا ٹیم نے ملزمہ کنول سے اس کے شوہر ملزم سکندر کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو ملزمہ کنول سے اس تفتیش کے دوران مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں۔