الحراء پبلک سکول،شریف کالونی کے نتائج کا اعلان تقسیم انعامات و اسناد اور گلشن حراء کا افتتاح

Alhra Public School

Alhra Public School

پٹنہ : الحراء پبلک اسکول شریف کالونی پٹنہ میں گزشتہ24مارچ کو الحراء کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان مختصر مگر پروقار تقریب میں کیا گیا جس میں شہر کے دانشور ،علم دوست حضرات اور عمائدین شہر نے شرکت کرکے اساتذہ کرام اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب تقسیم رزلٹ و انعام و اسناد کا آغاز شعبۂ حفظ کے طالب علم محمد صہیب اللہ سے ہوا۔بعدہ شاہین انجم نے پرترنم آواز میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔اس کے بعد امامہ بنت انور درجہ ششم نے منتخب احادیث مع ترجمہ پیش کیا۔

بعدہ بشریٰ افروز درجہ سوم نے ولولہ انگیز منتخب اشعار پیش کرکے سامعین سے دادوتحسین حاصل کی۔اس کے بعد یوسف جیلانی نرسری (بی)،زینب جاوید اور مشفقہ عالیہ نے انگریزی اور اردو نظم پیش کیا۔اپنے استقبالیہ اور افتتاحی تقریر میں جناب محمد انور نے فرمایا کہ اللہ کا شکر احسان ہے کہ آج ہم نے اپنا تعلیمی سیشن 2012-13بحسن وخوبی مکمل کیا اور یہ خوبصورت نشست ان ہونہار اور محنتی طلبہ و طالبات کے اعزاز میں سجائی گئی ہے جنہوںنے پورے سال بڑی محنت و لگن سے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے انعامات و اسناد کے مستحق ہوئے ہیں۔

آج اس پروقار تقریب میں انہیںمعزز مہمان کے مبارک ہاتھوں سے انعام و اسناد دیئے جائیںگے ۔ موصوف نے یہ بھی فرمایا کہ آج اسکول ہٰذا کے ایک نئے یونٹ Play schoolجس کانام گلشن حراء ہے کا افتتاح ہونا ہے ۔اس کے بعد اسکول ہٰذا کے نئے یونٹ گلشن حراء کا افتتاح مہمان خصوصی جناب نیر الزماں امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند،بہار کے دست مبارک سے ہوا۔

بعدہ اسکول ہٰذا کے پرنسپل جناب سرفراز عالم نے اپنے اپنے کلاس میں اول ،دوم اورسوم پوزیشن لانے والے طلبہ و طالبات کے نام کا اعلان کیا۔درجہ نرسری (اے) میں اول ،دوم ،سوم آنے والے طلبہ کے نام بالترتیب من تشا نفیس ،یسریٰ آفرین، محمد جاذب احمد ہیں۔جبکہ نرسری(بی) میں یوسف جیلانی،اقصیٰ زماںنے اول اور دوم پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن پر کونین اور عمران احمد رہے ۔اسی طرح درجہ پریب میں سعدیہ فردوس، سیف الہدیٰ نے اول اور دوم پوزیشن حاصل کیا جبکہ سید ضیا تنویر ،شہزین عالم تیسری پوزیشن پر رہے۔

درجہ اول میں توقیر احمد اول، ثانیہ ممتاز دوئم اور نجم السحر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ دوم میں محمد کونین عالم اول،فیضان ابرار دوم اور صفت انجم تیسری پوزیشن پر رہیں۔درجہ سوم میں صوفیہ تبسم اول،عائشہ علی دوم اور زیبا انیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ چہارم میں اعجاز حسین احمدی اول،صبا انیس دوم اور عائشہ سلام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ پنجم میں دو ہونہار طالب علم اظفر فہیم اور گلفشاں پروین نے اول مقام حاصل کیا جبکہ عرشی عالم اور شہلا کاظمی نے دوئم اور سہیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح درجہ ششم میں شاداب انجم اول، عائشہ شہباز دوم اور ذکر اللہ جیلانی و یوسف شکیل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔جبکہ درجہ ہفتم میں کوثر کمال اول، صائمہ حسن دوم مقام پر رہے جبکہ صبا ناز اور عروج فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ درجہ ہشتم میں زینب سنبل نے اول مقام حاصل کیا جبکہ صائمہ نزہت اور شاہ فہد دوسرے مقام پر رہے اور تیسری پوزیشن رفیق عالم کے جھولی میں آئی۔

درجہ نہم میں ارم تسلیمہ اول، شمع پروین دوم اور کنیز فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس کے بعد پرنسپل موصوف نے شعبۂ تحفیظ القرآن کے لائق اور ہونہار طلبہ و طالبات کے نام کا اعلان کیاجو حسب ذیل ہیں۔حفظ جونیئر میں نزہت پروین اول عفت شاہین دوم اور امن احمد تیسرے مقام پر رہے ۔جبکہ حفظ مڈل میں محمد ریحان اول ،حذیفہ بن ابوبکر
دوم اور نگار فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ حفظ سینئر میں آسیہ قسیم اول، فاطمہ جاوید دوم اور صہیب اللہ تیسری پوزیشن پر رہے۔

اس کے علاوہ اس تقریب میں اسکول کے پورے تعلیمی سیشن میں جو طلبا و طالبات اپنے اپنے کلاس میں سب سے زیادہ حاضر رہے انہیں بھی انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔ ان ہونہار اور کامیاب طلبہ و طالبات کو جن مہمانان عظام کے دست مبارک سے انعامات دیئے گئے ان کے نام محترم راشدنیر ،سرپرست الحراء پبلک اسکول، محترم ابونصر فاروق ،محترم جعفر امام، محترم پروفیسر آفتاب احمد، ڈاکٹر عبدالسلام ،محترم ڈاکٹر عارف حسن ،محترم ظفر احمد صاحب،محترم ڈاکٹر اسلم جاوداں ،محترم معظم حیدری ،محترم سید نواب کمال ،محترم حافظ مکرم حسین ندوی،محترم جہانگیر خان سوری ہیں۔

اس کے علاوہ محترم قمر الہدی صاحب سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی،بہار اور محترم رضوان اصلاحی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند،پٹنہ نے شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر مہمان جناب ڈاکٹر اسلم جاوداں نے اپنی گفتگو میں کہاکہ گلشن حراء کا قیام ایک مستحسن قدم ہے ۔ہمیں اس بات کا ضرور خیال رکھنا چاہیے کہ ہما را کوئی بھی نیا قدم مغربی تہذیب کی عکاسی نہ کرتاہو۔ان دنوں ہمارا سماج مغربی تہذیب سے متاثر ہوکر اپنا دینی تشخص کھوتا جارہاہے۔

ضرورت ہے کہ ہم اس تہذیبی تلاطم کے دور میں ایسا قدم اٹھائیں جو ہماری اسلامی تہذیب اور ثقافت کے ہم آہنگ ہو۔اس پرمسرت موقع پر پورے سال نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بے مثالی طالب علم کو The Best Studentکے انعام سے نوازا گیا۔جن کے نام زہرہ جاوید نرسری (اے) ،اسامہ غنی درجہ سوم ،محمد رفیق عالم درجہ ہشتم ،شمع پروین درجہ نہم اور محمد صہیب اللہ حفظ سینئر ہیں۔اس کے علاوہ ڈائرکٹر موصوف نے زہرہ جاوید ،کونین عالم، درجہ دوئم اور ارشد کرم درجہ نہم اور آسیہ قسیم حفظ سینئر کی بہترین کارکردگی سے متاثر ہوکر انہیں خصوصی انعام سے نوازا۔

آخر میں اسکول کے وائس پرنسپل ڈاکٹر محمد فہیم الدین ،حامد حسین ندوی اور شاذیہ تاج و تمام اساتذۂ کرام و انتظامیہ نے تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد اور روشن مستقبل کی دعائیں دیں۔پورے پروگرام کی نظامت جناب آفتاب احمد اور جناب فیاض احمد ندوی نے بڑے احسن طریقے سے انجام دیئے۔