صدر آل مہمند ٹیچرز ایسوسی ایشن مرجان علی کا نجی سکول میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

Ceremony

Ceremony

ضلع مومند (شاہ محمود خان مومند) ضلع مومند تحصیل حلیم زئی کے مقام میاں منڈی مہمند پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ امتحانات میں نمائیاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی صدارت آل مہمند ٹیچر ز ایسوسی ایشن کے صدر مرجان علی خان نے کی جبکہ پی ٹی آئی کے سینئررہنما حافظ رحیم شاہ مہمان خصوصی تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عابد علی خان اور طالب علم احمد علی نے سر انجام دی۔ تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا بعد میں سکول کے طالب علموں نے انگریزی ،اردو ،پشتوتقر یرے اور ملی نغمے پیش کیے۔ تقریب سے مہمند پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل عالم خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع مومند بھر میں ”مہمند پبلک سکول” پرائیویٹ اداروں میں واحد اور پہلا ادارہ ہے جو کہ اساتذہ کی محنت اوروالدین کے تعاون سے اب تک اس سکول کے طلبہ نے مختلف اداروں میں منفرد مقام پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں طلبہ کی تعداد 630ہے جبکہ اساتذہ کی تعداد 20ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی طرح سکول میں بجلی کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہے، جس میں کمپیوٹر کلاسز اور موسم گرما میں طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تقریب سے ال ٹیچر زایسوسی ایشن کے صدر مرجان علی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ کئی سالوں بعد ضلع میں اساتذہ کا الیکشن ہوا اور ہمارے منشور کی وجہ سے اساتذہ نے مجھے منتخب کیا، یہی وجہ ہے کہ نہ صرف سرکاری سکولوں بلکہ پرائیویٹ سکولوں کے علاوہ علاقے کے دیگر تعلیمی سرگرمیوں پر بھی ہماری گہری نظر ہے اور ضلع مومند کو ایک ماڈل اور تعلیم یافتہ ضلع بناننے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کو تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنا چاہئے اور تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں سولر سسٹم لگانا چاہئے کیونکہ کمپیوٹر کی تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے اور بجلی کے بغیر کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنا ناممکن۔ انہوں نے بہترین تقریب آرگنائز کرنے اور طلباء کی کارکردگی پر انتظامیہ اور سکول اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنمارحیم شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مومند کے طلبہ میں بہت ٹیلینٹ ہے حکومت اور عوامی نمائندگان کو تعلیمی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے گی اور ہمارا یہی منشور ہماری کامیابی کا باعث بنا اور ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ عوام کے توقعات پر پورا اترسکے۔ تقریب کے آخر میں مرکزی مومند پریس کلب کے صدر گل محمد مومند اور مختلف پبلک سکولوں کے پرنسپلوں کے ہاتھوں سے طلبہ نے نقد انعامات ،شیلڈ، اور ٹرافیاں وصول کی جن میں کلاس دہم کے اشفاق ،کلاس نہم کے بیت اللہ اور رسالت خان ،کلاس ہشتم کے علی عمر،ہفتم کے سلمان،ششم کے یونس اور لقمان اورپریپ کلاس میں ایان علی نے اپنی اپنی کلاسوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ لقمان خان نے سکول کے پورے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب میں مختلف سکولوںکے اساتذہ اور سینکڑوں طلبہ نے بھی شرکت کی۔