صحت مند سرگرمیاں وقت کی ضرورت ہیں، ملک احمد سعید

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صحت مند سرگرمیاں وقت کی ضرورت ہیں، ملک احمد سعید، چوہدری الیاس خاں، رانا جی فٹنس کلب مصطفی آباد کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا،یہاں سے تربیت حاصل کرنے والے نوجوان ملک و قوم کا نام روشن کریں گے،ایم پی ایز،اللہ کی مخلوق کی بھلائی کرنے والا انسان سب سے بہتر ہے، مسلمان کو اپنا اخلاق بہتر رکھنا چاہئے، مولانا اعجاز احمد ڈیروی، تفصیلات کے مطابق رانا جی فٹنس کلب کی افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی 175ملک احمد سعید خاں، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی178کے ایم پی اے چوہدری الیاس خاں، ڈپٹی میئر لاہور روئو شہاب الدین، حضرت مولاناپیر اعجاز احمد ڈیروی ، گروپ لیڈر چیئرمین رفیق انصاری گروپ چوہدری اصغر علی، صدر پریس کلب مصطفی آباد /للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، رانا خالد عمر، ملک فیاض، رانا افتخاراحمد، مولانا ثروت اللہ، حافظ عظمت اللہ، رانا عمیر بشارت، خالد انجم، رانا مبارک،مسٹر قصور عبدالواحد، رانا افتخار احمد کارپوریشن والے،معروف نعت خواں ظہیر عبا قادری، صدرالیکٹرنک میڈیا الیاس ملک، عمر شاہین، مدثر وفا ،کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی 175ملک احمد سعید خاں، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی178کے ایم پی اے چوہدری الیاس خاںنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا جی فٹنس کلب مصطفی آباد کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا،یہاں سے تربیت حاصل کرنے والے نوجوان ملک و قوم کا نام روشن کریں گے،مصطفی آباد کے نوجوان مسٹر قصور ہی نہیں بلکہ مسٹر پاکستان کا میڈل بھی حاصل کرسکتے ہیں، صحت مند سرگرمیوں سے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں، نوجوان بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچ جائیں گے، اس دور میں ایسے فٹنس کلب وقت کی اہم ضرورت ہے، مصطفی آباد کے نوجوانوں کو اس سے مستفید ہونا چاہئے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تحریک انصاف ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے پر عزم ہے، ملکی معیشت کا ستیاناس کرنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہو چکا ہے، اب ریاستی ادارے ان سیاسی مافیا کے دباو سے آزادہوکر کام کر رہے ہیں،عوام کا خون پی کر پلنے والے سانڈ آسانی سے قوم کی ہڑپ کی ہوئی دولت واپس کرتے نظر نہیں آتے، بلا تفریق بے رحم احساب وقت کا تقاضا ہے، این آر او لینے اور دینے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، ان خیالات کا اظہار محمد ندیم اخترجزل سیکرٹری تحریک انصاف لیبر ونگ قصور نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال ے نمٹنے کیلئے دوست ممالک کی امداد قابل تحسین ہے، چیئرمین تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی ملک میں سرمایہ کاری کے رجحان میں زبردست تیزی آئے گی، ملک کا معاشی سیکٹر فعال ہوگا اور شہریوں کو روز گار کے بے شمار مواقع ملیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جعلی احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کر پروان چڑھایا جا رہا ہے، کشکول توڑنے کے دعوے داروں نے 1762ارب روپے کے مزید قرضے حاصل کرکے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے، روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے معاشی سیکٹر تنزلی کا شکار ہو رہا ہے، ان حالات میں ایسے معاشی اقدامات کی ضرورت ہے جن ے معیشت میں واضع بہتری ممکن ہو سکے، نا اہل حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل کھارا سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کے جعلی دعویدار ہر بد عنوانی کے گرو ہیں، اپوزیشن اور حکومتی کیلئے قانون کا مطلب الگ الگ ہے، ملک ایک بار پھر اندھیروں میں ڈوبنے جا رہا ہے، سیاسی افرا تفری ملک کے مسائل بڑھانے کا سبب بن رہی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
03007575126