قائم علی شاہ سندھ کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اقدامات کے ذریعے سندھ میں گڈ گورنس کا قیام یقینی بنائیں گے

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ اکراچی شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم ، سنیئر نائب صدر مہرالنساء قریشی ، PS-120 کے سنیئر رہنماء آباد محمد قریشی ، سلیم الدین انصاری ، محمد حنیف خان ، رانا طاہر زبیر ، مولانا ابو الفتح ، ساتھی جمیل ، امتیاز مغل۔

سید امجد علی شاہ اور دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ جیلانی کو تیسری مرتبہ سندھ کا وزیر اعلیٰ بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کیا قائم علی شاہ سندھ کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اقدامات کے ذریعے سندھ میں گڈ گورنس کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے سندھ کی وزرات اعلیٰ کے لئے نایاب انتخاب پر چیئر مین بلا ول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو آگے بڑھایا جائے گا۔