آغا سراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

Agha Siraj Durrani

Agha Siraj Durrani

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے آغاسراج درانی سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل متحدہ قومی موومنٹ کے خواجہ اظہار الحسن اور مسلم لیگ (ن) کے عرفان اللہ خان مروت تھے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نثار کھوڑو کی زیرصدارت تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

اسپیکرسندھ اسمبلی نے ووٹنگ کیلئے اسمبلی ہال کے دروازے اور بند کرنے اور غیر متعلقہ افراد کو اسمبلی ہال سے باہر جانے کا حکم دیا جس کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا، جس کے بعد اراکین اسمبلی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔اس سے قبل اجلاس شروع ہوتے ہی ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا کہ گزشتہ28گھنٹوں میں ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں کو ہلاک کیا گیا ، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کرنے والے بھی سامنے آگئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے منظوروسان نے کہا کہ فنکشنل لیگ کی ہڑتال کے دوران پیپلز پارٹی کے 4 کارکن ہلاک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف سیاسی کارکنوں اور فرقہ وارانہ واقعات میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ خواتین کی مخصوص نشست پرنومنتخب رکن خیرالنسا نے بھی آج حلف اٹھا یا۔