مسلم لیگ ن بلوچستان اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

پاکستان (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے اپنی جماعت اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ جس میں صوبہ میں حکومت سازی کے امور پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صوبہ میں وزیراعلی کے عہدہ کیلئے کئی نام سامنے آ رہے ہیں لیکن باقاعدہ طور پر ابھی تک کسی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سب سے پہلے ن لیگ کیصوبائی صدر ثنا اللہ زہری نے خود کو وزارت اعلی کیلئے پیش کیا تھا جبکہ بعد ازاں عبدالمالک بلوچ کا نام سامنے آیا ہے۔ بلوچستان کی مخدوش صورتحال کے باعث یہ مسئلہ گھمبیر ہو چکا ہے تاہم توقع ہے کہ اس اجلاس میں یہ معاملہ طے کر لیا جائے گا۔